نوجوان کا گولی مارکر قتل ،نامعلوم کے خلاف کیس درج

نوجوان کا گولی مارکر قتل ،نامعلوم کے خلاف کیس درج

پرتاپ گڑھ ، 8 مارچ :  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے چالیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے انہرہ گاوں میں گزشتہ شب نامعلوم بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔
ایس ایچ او کوتوالی لال گنج رنجیت سنگھ بھدوریہ نے بتایا کہ انہرہ گاوں کا ہری کیش پٹیل (22) اپنے گھر کے باہر ٹن شیڈ میں سو رہا تھا کہ کسی نے اس کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔صبح اہل خانہ اس کو اٹھانے پہونچے تو دیکھا کہ اس کی لہو لہان لاش پڑی ہے ،جس کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
اطلاع پر پہونچی پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیئے بھیج دی ہے ۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے۔
وقوعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.