شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بس اڈے میں زنگ آلود گرینیڈ بر آمد: پولیس

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بس اڈے میں زنگ آلود گرینیڈ بر آمد: پولیس

سری نگر،5 مارچ:  شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بس اسٹینڈ میں جمعے کے روز پولیس نے ایک زنگ آلود گرینیڈ بر آمد کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے بس اسٹینڈ میں جمعے کی صبح ایک زنگ آلود گرینیڈ کو بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فٹیج سے یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا یہ کوئی حملہ تھا یا گرینیڈ وہاں پڑا ہوا ہی تھا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جس جگہ گرینیڈ بر آمد کیا گیا وہاں پولیس اہلکار مسلسل تعینات رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گریینڈ کے بارے میں پتہ چلتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا اور گرینیڈ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے بر آمد کیا گیا۔
قبل ازیں بعض رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یہ گرینیڈ سیکورٹی فورسز پر پھینکا گیا جو پھٹنے سے رہ گیا۔
یو این آئی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published.