فوج اوڑی میں7مارچ کو کرے گی کلچرل پروگرام ’امید کی سحر ‘کا اہتمام

اوڑی /فوج کی جانب سے 7مارچ کو سرحدی تحصیل اوڑی بارہمولہ میں ایک ثقافتی پروگرام ’امید کی سحر‘ منعقد کیا جارہا  ہے ،جس میں بالی ووڈ مشہور ہستیاں جن میں اداکار ،وکی کوشل ،اداکارہ سونل چوہان شرکت کررہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ مقامی فنکار بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔

آر می گڈ ول اسکول گراﺅنڈس ،اوڑی اس ثقافتی پروگرام کا اہتمام کررہا ہے ،جو صبح11بجے شروع ہوگا ۔پروگرام کے دوران شفیع سوپوری ،عابد علی اور دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر یں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.