منگل, ستمبر 1, 2026
30.6 C
Srinagar

گولہ پھٹنے سے جوان کی موت ، تین دیگر زخمی

جے پور ، 3 مارچ:  ی راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پوکھرن فائرنگ رینج میں گذشتہ شب توپ کے مشق کے دوران گولہ پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک اور تین دیگر جوان زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے آج بتایا کہ پوکھرن فائرنگ رینج میں میں گجرات کے بھوج کے 1077 آر ٹی یونٹ کے سپاہی رات گئے 105 ملی میٹر کی توپ سے فائرنگ کی مشق کررہے تھے کہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے گولہ اچانک پھٹ گیا ، جس سے سپاہی ستیش کی موت ہوگئی جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی جوانوں کا پوکھرن میں علاج کیا جارہا ہے۔ متوفی ستیش کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔ اس حادثہ سے چار روز قبل ، پوکھرن رینج میں 105 ملی میٹر کی توپ سے فائرنگ کے دوران ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔
حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img