ادھو ٹھاکرے کی طرف سے اجمیر درگاہ میں چادر چڑھائی

ادھو ٹھاکرے کی طرف سے اجمیر درگاہ میں چادر چڑھائی

اجمیر ، // مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آج راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 809 ویں سالانہ عرس پر خواجہ کی درگاہ پر ایک چادر پیش کی گئی ممبئی سے شیو سینا کے سربراہ مسٹر ٹھاکرے کی طرف سے چادر لے کر آ ئے سید عادل چشتی اور سید سہیل چشتی نے چادر پیش کر کے ملک امن وامان اور کورونا سے نجات کے لئے کی۔

مسٹر چشتی نے بتایا کہ مسٹر ٹھاکرے نے گزشتہ عرس میں بھی چادر پیش کی تھی اور انہیں آج پھر چادر پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر ٹھاکرے خود بھی جلد اجمیر شریف آکر درگاہ شریف میں حاضری دیں گے ۔ خادم چشتی کے مطابق مسٹر ٹھاکرے نے انہیں ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بلا کر چادر سونپی ۔ اس دوران ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے اور شیوسینا کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

یواین آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.