کپوارہ میں سڑک حادثہ، ایک خاتون ہلاک چار دیگر زخمی

کپوارہ میں سڑک حادثہ، ایک خاتون ہلاک چار دیگر زخمی

سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرال گنڈ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ چار دیگر مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کپوارہ کے کرال گںڈ علاقے میں پیر کی صبح قریب سوا سات بجے ایک گاڑی زیر نمبر HR51- 7420 ایک پل سے لڑھک کر نالے میں جا گری۔

انہوں نے بتایا کہ فوج کی روڈ اوپنگ پارٹی اور مقامی لوگوں نے فوری طور گاڑی میں سوار مسافروں جن میں د و خواتین اور تین مرد شامل تھے، کو گاڑی کے شیشے توڑ کر باہر نکالا۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کو مردہ قرار دیا۔
متوفی خاتون کی شناخت اسما دختر محمد اقبال ساکن کرال گنڈ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد مقبول بٹ، بشیر احمد بیگ، آصف احمد بٹ اور سبینہ بیگم ساکنان کرال گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع ہسپتال سے سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.