منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
24.6 C
Srinagar

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کورونا کی ویکسین لی

اقوام متحدہ،/ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔مسٹر گوٹریس نے جمعرات کی شب دیر گئے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ’’آج میں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد بہت خوش قسمت محسوس کیا اور اس کے لئے سبھی کا شکریہ ادا کرتاہوں‘‘۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہر ایک کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ دنیا کے ہر فرد کو کورونا ویکسین دستیاب ہو۔انہوں نے کہا ’’وبا کے اس مرحلے میں ہم میں سے کوئی بھی اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ سب محفوظ نہیں ہوجاتے‘‘۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img