سری نگر میں آتشزدگی، کئی رہائشی مکان خاکستر

سری نگر میں آتشزدگی، کئی رہائشی مکان خاکستر

سری نگر،/ گرمائی دارلحکومت سری نگر کے صفا کدل علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں کئی رہائشی مکان خاکستر ہوگئے اور آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا ایک افسر بھی زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صفاکدل میں سیکہ ڈافرعلاقے کے گاندر پوہ چوک میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کی گاڑیاں اور عملہ آگ بجھانے کے لئے جائے وار دات پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو کافی مشقت کے بعد قابو میں کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.