دنیا میں کورونا سے 20 لاکھ افراد ہلاک

دنیا میں کورونا سے 20 لاکھ افراد ہلاک

نئی دہلی ، عالمی وباکورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں کورونا ٹیکہ کاری کے عمل کے دوران اس وبا کے قہر سے دنیا میں 20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک نو کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار 040 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 20 لاکھ تین ہزار 625 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زائد متاثرامریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.34 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 3.90 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کے علاوہ کورونا سے برازیل میں 207،095 ، ہندوستان میں 151،918 اور میکسیکو میں 137،916 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.