ٹرمپ اور پینس نے وہائٹ ہاؤس میں میٹنگ کی

ٹرمپ اور پینس نے وہائٹ ہاؤس میں میٹنگ کی

واشنگٹن، امریکہ میں کیپیٹل ہلس پر حملے کے بعد پہلی بار امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائک پینس نے وائٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ وہ اپنی مدت کار کے باقی وقت ایک ساتھ کام کے لئے پابند عہد ہیں صدر اور نائبصدر کی پیر کو ہوئی میٹنگ کے بعد ایک سینئر افسر نے کہا ’’دونوں لیڈروں کے مابین اچھی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے انتظامیہ کے گزشتہ چار برسوں کے کاموں اور کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی مدت کار کے باقی دنوں کے لئے ملک کی جانب سے کام جاری رکھنے کی عہد بستگی ظاہر کی‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی پارلیمنٹ میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی فتح کی کانگریس میں تصدیق کے دوان ٹرمپ حامیوں کے کیپیٹل ہلس پر حملے کے بعد مسٹر پینس اور مسٹر ٹرمپ کے رشتے میں تلخی آگئی تھی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.