وستارا دہلی سے شارجہ کے لئے پروازیں شروع کرے گی

نئی دہلی ، ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ائر لائنز کی مشترکہ کمپنی وستارا 20 جنوری سے دہلی اور شارجہ کے درمیان روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔
دبئی کے بعد شارجہ متحدہ عرب امارات میں وستارا کی دوسری منزل ہوگی۔ کمپنی نے آج کہا کہ وہ اس راستے پر وہ ائربس اے 320 نیئو طیارے چلائے گی۔
وستارا کے سی ای او لیسلی تھنگ نے بتایا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوائی سفر کے لئے طلب بہت زیادہ ہے۔ ہم مسافروں کو بہترین سفر کا تجربہ کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔
اس روٹ پر سفر کے لئے ٹکٹ کمپنی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ساتھ ساتھ ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے بھی بک کئے جاسکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.