ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں 5.1 شدت کا زلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سری نگر//جموں و کشمیر میں پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز جموں و کشمیر کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر درج ہوئی ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں و کشمیر میں پیر کو شام کے وقت قریب سات بجکر 32 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img