موسم خشک رہنے کا امکان:،شبانہ درجہ حرارت تنزلی کا شکار

 موسم خشک رہنے کا امکان:،شبانہ درجہ حرارت تنزلی کا شکار
سرینگر//محکمہ موسمیات نے جمعہ کوپیشگوئی کی کہ جموں کشمیر اور لداخ میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ کے مطابق اگلے سات دنوں تک خطے میں کسی بھاری برفباری کا امکان نہیں ہے۔
اس دوران گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4،پہلگام میں منفی3.3اور گلمرگ میں منفی10ریکارڈ کیا گیا۔لداخ خطے کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1،کرگل میں منفی14.2جبکہ دراس میں سب سے کم منفی12.2ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے برعکس جموں شہر میں رات کا درجہ حرارت 11.8ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.