چار روز بعد کشمیر کا فضائی رابطہ بحال ،زمینی ہنوز منقطع

چار روز بعد کشمیر کا فضائی رابطہ بحال ،زمینی ہنوز منقطع

نیوز ڈیسک

سرینگر//حکام نے جمعرات کو بتایا کہ وادی کشمیر کا باقی ماندہ دنیا سے فضائی رابطہ چار روز بعد بحال ہوگیا ہے۔یہ رابطہ وادی میں حالیہ بھاری برفباری کے بعد سے منقطع تھا۔
سرینگر ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق آج صبح پہلی فلائٹ نے سرینگر میں لینڈ کی اور مذکورہ فلائٹ نئی دلی روانہ ہورہی ہے۔وادی میں گذشتہ اتوار سے موسم شدید خراب تھا جس کے نتیجے میں فضائی و زمینی رابطے منقطع ہوئے تھے۔
اس دوران ائرپورٹ پر مسافروں کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ سرینگر ائرپورٹ پر مسافر گاڑیوں کی قطاردیکھنے کو مل رہی ہے ۔گزشتہ چار روز کے دوران مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہوائی کرایہ میں اضافہ کے الزامات بھی لگ رہے ہیں ۔
اب اگرچہ فضائی رابطہ بحال ہوگیا ہے تاہم زمینی راستے مسلسل مسدود ہیں۔حکام نے بدھ کے روز ہی کہا تھا سرینگر ۔جموں شاہراہ جمعرات کو مسلسل پانچویں روز بھی بند رہے گی ۔
sms sharing button
sharethis sharing button

Leave a Reply

Your email address will not be published.