کپوارہ میں آتشزدگی، کم سے کم چار دکان خاکستر

کپوارہ میں آتشزدگی، کم سے کم چار دکان خاکستر

سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں کم سے کم چار دکان خاکستر ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کپوارہ میں لنگیٹ کے واجہامہ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم چار دکان خاکستر ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ شب کے قریب ایک بجے محمد سلطان ٹھوکر کے دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں تین متصل دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور نفری جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ سے لاکھوں روپیے کی مالیت کا نقصان ہوا ہے تاہم اس واردات میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.