کولگام میں ایک ایس پی او رائفل سمیت لاپتہ

کولگام میں ایک ایس پی او رائفل سمیت لاپتہ

سری نگر، 23 دسمبر:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) اپنی سروس رائفل سمیت لاپتہ ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کولگام میں ایک ایس پی او منگل روز سے اپنی سروس رائفل سمیت لاپتہ ہوگیا ہے۔
لاپتہ اہلکار کی شناخت ذاکر حسین ملک (بیلٹ نمبر 967A) ولد محمد سکندر ملک ساکن یاری پورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاپتہ اہلکار کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published.