لداخ کے ضلع لیہہ میں 3.7 شدت کا زلزلہ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

لداخ کے ضلع لیہہ میں 3.7 شدت کا زلزلہ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

سری نگر، 21 دسمبر:لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں پیر کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر بتائی گئی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ لداخ کے ضلع لیہہ میں پیر کی صبح 8 بجکر 33 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.