اتوار, نومبر ۱۰, ۲۰۲۴
9.4 C
Srinagar

ایکٹو کیسزکی شرح ساڑھے تین فیصد سے کم

نئی دہلی/ ملک میں کورونا کے نئے کیسز کم ہونے اور بڑھنے کے درمیان صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل بہتری کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ان کی شرح ساڑھے تین فیصد سے نیچے آئی گئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26،382 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 99.32 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 33،813 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 94.56 لاکھ ہوگئی ہے اور صحتیابی کی شرح بڑھ کر 95.21 فیصد ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز 7832 کم ہو کر 3.32 لاکھ پر آ گئے ہیں اور اس کی شرح کم ہو کر 3.34 فیصد پر آ گئی ہے ۔ اس دوران 387 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1،44،096 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

کورونا سے سب سے زائد متاثرہ مہاراشڑمیں ایکٹو کیسز 1023 کم ہو کر 72،458 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 70 مریضوں کی موت ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 48،339 ہوگئی ہے ۔ وہیں 17.66 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

(یواین آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img