کورونا متاثرین کی تعداد 98 لاکھ کے پار

کورونا متاثرین کی تعداد 98 لاکھ کے پار
کورونا متاثرین کی تعداد 98 لاکھ کے پار

نئی دہلی/ ملک میں پچھلے کئی دنوں سے کورونا انفیکشن کے روزانہ معاملوں میں کمی بیشی کا دور جاری ہے اور پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ان میں معمولی اضافہ درج کیا گیا،جس سے متاثرین کی تعداد 98 لاکھ کے پار پہنچ گئی۔
راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم رہی ہے اور ان کی شرح گھٹ کر 3.66فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں 30,005نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 98.26 لاکھ ہوگئی۔اس دوران 33,494 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا کے شکست دینے والوں کی تعداد 93.24 لاکھ ہوگئی ہے اور فعال معاملے 3930 کی کمی سے 3.59 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 442 مریضوں کی موت ہونےسے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 1,42,628 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا معاملوں کی بازیابی کی شرح 94.89 فیصد اور فعال معاملوں کی شرح 3.66 فیصد ہے، جبکہ شرح اموات ابھی 1.45 فیصد ہے۔
کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 4748 مریض ٹھیک ہوئے اور 29 لوگوں کی موت ہوئی۔ ریاست میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 59,528 رہ گئی ہے۔ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 2562 ہوگئی ہے،وہیں ابھی تک 5.96 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا کو مات دے چکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ریاست میں فعال معاملے 1407 بڑھکر اب 74,408 ہوگئےہیں۔ اس دوران کورونا کے 87 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 48,059 ہوگئی ہے۔ وہیں ابھی تک 17.49 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا کو مات دے چکے ہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.