شوپیاں میں تلاشی آپریشن ، فوجی جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

شوپیاں میں تلاشی آپریشن ، فوجی جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

سری نگر،/ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں جمعے کی شام تلاشی آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے کے چترا گام گاؤں میں جمعے کی شام تلاشی آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

متوفی فوجی جوان کی شناخت عبدالمجید ساکن بجبہاڑہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے جو فوج کی 162 ٹریٹوریل ریجمنٹ سے وابستہ تھے۔انہوں نے بتایا کہ فوجی جوان کو بے ہوشی کے عالم میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.