جوزف بائیڈن اورکملا حارث ٹائمز میگزین کے 2020 کے پرسن آف دی ائیر

جوزف بائیڈن اورکملا حارث ٹائمز میگزین کے 2020 کے پرسن آف دی ائیر

واشنگٹن/امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جوزف بائیڈن(77) اور امریکہ کی پہلی منتخب خاتون نائب صدر کملا حارث(56) کو ٹائمز میگزین نے 2020 کا ’پرسن آف دی ائیر‘ قرار دے دیا ہے دونوں کو اُن کی شاندار سیاسی خدمات، منفرد انتخابی مہم چلانے اور سماجی مسائل کو حل کرنے کی کوششوں اور ارادوں کے عوض اس اعزاز کے لئے منتخب کیا گیاہے۔

ٹائم میگزین ماضی میں بھی متعدد امریکی صدور اور صدارتی امیدواروں سمیت سیاستدانوں و سماجی رہنماؤں کو اس اعزاز سے سرفراز کر چکا ہے۔

’ٹائم میگزین‘ نے 93 سال قبل 1927 میں ابتدائی طور پر ’مین آف دی ایئر‘ ایوارڈ و اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ اعزاز یا ایوارڈ صرف مرد حضرات کو دیا جاتا تھا۔ بعد ازاں اس میں بہتری لا کر اور ترامیم کر کے اسے ’پرسن آف دی ایئر‘ کردیا گیا۔ مزید ترمیم کرکے یہ اعزاز بیک وقت دو یا اس سے زائد افراد کو بھی دیا جانے لگا۔

حال ہی میں ٹائم میگزین نے بچوں کے معروف ٹی وی چینل ’نکولوڈئین‘ کے ساتھ ’کڈ آف دی ایئر‘ کا اعزاز دینے کا اعلان بھی کیا تھا اور اس سال پہلا کڈ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ایک ہند نژاد کمسن امریکی کودیا گیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.