سو دنوں میں 10 کروڑ ڈوز دستیاب ہوں گے: بائیڈن

سو دنوں میں 10 کروڑ ڈوز دستیاب ہوں گے: بائیڈن

واشنگٹن،/ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے سو دنوں میں ان کی انتظامیہ 10 کروڑ کووِڈ۔19 ویکسین کی خوراک حاصل کرے گی۔

مسٹر بائیڈن نے وِلمِنگٹون، ڈیلاورے میں نمائندوں سے بات چیت میں کہا،’ان کی ٹیم پہلے 100 دنوں میں کووِڈ۔19 ٹیکے کی کم از کم 10 کروڑ حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ ملک میں کورونا کے حالات بہتر ہونے سے پہلے ہی اس کا قہر مزید بڑھ سکتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو ویکسین لینے کے لیے راضی کرنے کی بیداری کی ضرورت ہوگی کیونکہ کئی افراد اسے لینے سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے 100 دنوں کے اندر اسکولوں کو کھولنا چاہتے ہیں، یہ کانگریس پر منحصر ہے کہ وہ کووِڈ۔19 راحت قانون پاس کرتی ہے یا نہیں۔

امریکی انتظامیہ کو آنے والے دنوں میں ہر شخص کو دو ویکسین کی منظوری دینے کی امید ہے جو دسمبر میں 10 کروڑ خوراک دینے کے لیے بعد میں آنے والے مہینوں میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو خوراک پہنچانے پرکام کرے گا۔ حکومت کی سنہ 2021 کی دوسری سہہ ماہی کے آخر تک تقریباً تمام امریکی شہریوں کی ٹیکہ کاری کرنے کا منصوبہ ہے۔

اسپوتنک

Leave a Reply

Your email address will not be published.