کسان احتجاج : بی جے پی جنرل ڈائر بن چکی ہے، کانگریس

کسان احتجاج : بی جے پی جنرل ڈائر بن چکی ہے، کانگریس

کسانوں کی آواز دبائی جا رہی ہے، انہیں سڑکیں کھود کر روکا جا رہا ہے: پرینکا گاندھی

کسانوں کے دہلی پہنچنے کی کوششوں اور ملک بھر میں کئے جا رہے مظاہروں کے درمیان کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کسانوں کی آواز دبانے کے لئے، پانی برسایا جا رہا ہے، سڑکیں کھود کر روکا جا رہا ہے لیکن حکومت ان کو یہ دکھانے کو تیار نہیں ہے کہ ایم ایس پی کا قانونی حق ہونے کی بات کہاں لکھی گئی ہے۔‘‘

پرینکا گاندھی نے مزید لکھا، ایک ملک، ایک انتخابت ی فکر کرنے والے وزیر اعظم کو ایک ملک، ایک رویہ بھی لاگو کرنا چاہئے۔

کانگریس لیڈر جے ویر شیرگل نے کہا کہ ملک کے کسانوں کے ساتھ بی جے پی ایسٹ انڈیا کمپنی اور جنرل ڈائر کی طرح سلوک کر رہی ہے۔ مودی حکومت ریڈ کارپیٹ بچھا کر آئی ایس آئی کا پنجاب میں استقبال کرتی ہے لیکن پنجاب کے کسانوں کو اپنے ہی ملک کی راجدھانی میں گھسنے نہیں دیتی۔ بی جے پی آتم نربھر ہونے میں نہیں بلکہ کسانوں کے پر کترنے میں یقین رکھتی ہے۔

دہلی کوچ کر رہے کسانوں کو روکنے کے لئے دہلی کے نو اسٹیڈیموں کو پولیس عارضی جیل قائم کرنے کی تیاری کر رہے ہی۔اس حوالہ سے پولیس نے دہلی حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔ اس پر عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

راگھو چڈھا نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’میں دہلی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ عارضی جیل قائم کرنے کی اجازت کو نانظور کر دیا جائے۔ ہمارے ملک کے کسان مجرم یا دہشت گرد نہیں ہیں۔ آئین کی دفعہ 19(1) پُر امن احتجاج کی اجازت دیتی ہے۔‘‘

  • یوپی کے کسان بھی دہلی کوچ کریں گے

بھارتیہ کسان یونین کے راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ ہو یوپی سے دہلی کی جانب مارچ کریں اور اس کے حوالہ سے جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسان مرکزی حکومت کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کسانوں کے خلاف کی گئی ہریانہ حکومت کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

پنجاب کے وزی اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کسانوں سے فوری طور پر بات کرے اور مظاہرہ کو روکے۔ امریندر سنگھ نے کہا کہ کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، حکومت تین دسمبر تک انتظار کیوں کر رہے ہے!

کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے کئی میٹرو اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا ہے۔ گرین لائٹ پر بریگیڈیر ہوشیار سنگھ، بہادر گڑھ سٹی، شری رام شرما، ٹیکری بارڈر، ٹیکری کلاں، گھیورا اسٹیشن میں اینٹری اور ایگزٹ کو بند کیا گیا ہے۔

پنجاب کے کسانوں کے دہلی کوچ کرنے کے بعد پنجاب ہریانہ بارڈر پر چل رہی جھڑپوں کے درمیان یوپی کے کسانوں نے بھی سڑکوں پر اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیٹ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 11 بجے سے کسان حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے اور دہلی دہرادودن شاہراہ کو جام کر دیں گے۔

خیال رہے کہ احتجاج و مظاہرہ کی وجہ سے این سی آر میں پہلے ہی میٹرو خدمات میں رخنہ پڑا ہے اور نوئیڈا-دہلی میٹرو سروز بند پڑی ہے۔

دہلی پولیس نے جمعہ کے روز سندھو بارڈر پر کسانوں سے بات کی۔ پولیس نے کسانوں سے واپس جانے کی اپیل کی اور کورونا کے اصولوں کی پاسداری کی بھی درخواست کی۔ تاہم کسان پولیس کی ایک نہیں سن رہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ دہلی جاکر رہیں گے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ کسانوں کا دہلی کے رام لیلا میدان میں جاکر دھرنا دینے کا ارادہ ہے۔

پولیس کی جانب سے سندھو بارڈر پر ایک مرتبہ پھر آنسو گیس کے گولے داغے گئے ہیں تاہم کسان نڈر ہوکر کھڑے ہوئے ہیں اور دہلی کے لئے پیش قدمی کرنے پر بضد ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کم از کم امدادی رقم (ایم ایس پی)کے مطالبے کے سلسلے میں مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر شدید ٹھنڈ میں پانی کی بوچھار کرنے کو نا انصافی بتاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ حکومت احتجاج کرنے والے کسانوں کی بات سننے کے بجائے ان کی آواز کو دبا رہی ہے ۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’کسانوں سےایم ایس پی چھیننے والے قانون کے احتجاج میں کسانوں کی آواز سننے کے بجائے بی جےپی حکومت ان پر شدید ٹھنڈ میں پانی کی بوچھار مارتی ہے۔ کسانوں سے سب کچھ چھینا جارہا ہے اور صنعت کاروں کو تھال میں سجا کربینک،قرض معافی ،ایئرپورٹ ،ریلوے اسٹیشن بانٹے جارہے ہیں۔‘‘

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ انصاف مانتے کسانوں کے سینے پر پڑنے والی لاٹھیاں بی جے پی راج کے کفن میں آخری کیل ثابت ہو گی اورجیت کسانوں کی ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا، ’’شدید ٹھنڈ کے درمیان اپنے جائز مطالبات کے سلسلے گاندھیائی طریقے سے دہلی جارہے کسانوں کو زبردستی روکنے اور واٹر کینن چلانا مودی – کھٹر حکومت کی تاناشاہی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔کسان بلوں کے سلسلے میں کانگریس کی حمایت کسانوں کے ساتھ ہے۔‘‘

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.