واشنگٹن/ریو ڈی جینیرو/نئی دہلی/ عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ-19) سے پوری دنیا میں 65.18 فیصد لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 5.13 کروڑ سے زائدافراد متاثر ہوئے ہیں اور3.35 کروڑ صحت یاب، جبکہ 1270171 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے سب زیادہ متاثر امریکہ جہاں پہلے مقام پر ہے وہیں شفایابی کے معاملے میں تیسرے پر۔ ملک میں اب تک 10242754 افراد متاثرہوئے ہیں اور 3961873 صحت یاب، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 239618 ہے۔
ہندوستان کورونا متاثرین کے معاملے میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے اور شفایابی میں پہلے مقام پر۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 44281 نئے معاملات کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد86.36 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور ٹھیک ہونے والی کی 80.14 لاکھ ہوگئی۔ وہیں اس دوران مزید 512 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کااعدادوشمار127571 ہوگیا۔ ملک میں فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر494657 رہ گئی ہے۔
برازیل کورونا کے معاملات میں تیسرے مقام پر ہے اور نجات حاصل کرنے والوں میں دوسرے مقام پر۔ یہاں کورونا وائرس کی زد میں آںے والوں کی تعداد 56.99 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک تقریباً 51.84 لاکھ صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ یہاں اموات کی تعداد 162802 ہے۔
۔یواین آئی۔





