منگل, ستمبر 1, 2026
30.6 C
Srinagar

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جیت، مودی سب سے قابل اعتماد لیڈر: جاؤڈیکر

نئی دہلی// اطلاعات و نشریات ک ے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحادی (این ڈی اے) کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ ملک کے انتخابی نتائج نے پھر سے ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی سب سے قابل اعتماد لیڈر ہیں۔
بہار اسمبلی انتخاابت کے منگل کو آئے نتائج میں این ڈی اے نے لالو پرساد کے بیٹے تیجسوی یادو کے مہا گٹھ بندن کو سخت مقابلے میں ہراکر ریاست کے اقتدار پر پھر سے قبضہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ گجرات، مدھیہ پردیش اور اترپردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی نے زبردست جیت حاصل کی ہے۔
مسٹر جاؤڈیکر نے آج ٹوئٹ کیا ’’بہار میں بہار ہے، این ڈی اے کا کمال ہے۔ ملک بھر میں انتتخابی نتائج نے پھر سے ثابت کردیا ہےکہ نریندر مودی ملک کے سب سے قابل اعتماد لیڈر ہیں۔ ان کو عوام کا بے پناہ پیار اور اعتماد ملا‘‘۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img