ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

آخری مرحلے کی پولنگ سے متعلق تیاریاں مکمل: ڈی جی پی

سرینگر /ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست کے تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ سے متعلق تمام تیاریوں کی تکمیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ اور شوپیان علاقوں میں شام تک انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست کے تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ سے متعلق تمام تیاریوں کی تکمیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ اور شوپیان میں شام تک تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور دیگر فورسز ایجنسیوں نے اپنی اپنی ٹکڑیوں کو متعلقہ علاقوں تک روانہ کردیا ہے۔ پولنگ عملے اور مراکز کے ارد گرد سیکورٹی کا معقول بندوبست عمل میں لایا گیا ہے۔ پولنگ سے متعلق ضروری مواد بھی قبل از وقت ہی متعلقہ پولنگ مراکز تک پہنچایا گیا ہے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ جو بھی باقی کام رہ گیا ہے وہ شام تک مکمل کرلیا جائےگا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img