گجر بکروالوں کو مویشی لے کر وارد وادی نہ ہونے دینا ایک اور مضحکہ خیز فیصلہ: محبوبہ مفتی

گجر بکروالوں کو مویشی لے کر وارد وادی نہ ہونے دینا ایک اور مضحکہ خیز فیصلہ: محبوبہ مفتی

سرینگر۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ریاست میں عام انتخابات کے دوران خانہ بدوش گجر بکروالوں کے مال مویشی کشمیر لانے پر عائد مبینہ پابندی کو مضحکہ خیز فیصلہ قرار دیا ہے۔محبوبہ مفتی نے عام انتخابات کے دوران گجروں کو مویشی کشمیر لانے پر عائد مبینہ پابندی کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘جموں کشمیر کی انتظامیہ یکے بعد دیگرے مضحکہ خیز فیصلے لے رہی ہے۔ گجروں کو اپنے مویشی جموں سے سری نگر لانے کی اجازت نہ دینا ایسا ہی ایک فیصلہ ہے کیونکہ یہ لوگ انتخابات ختم ہونے تک انتظار نہیں کر سکتے ہیں، میں نے گورنر کے ساتھ بات کی اور انہوں نے مدد کرنے کی یقین دہانی کی۔بتادیں کہ گجر سالہا سال سے موسم سرما شروع ہوتے ہی جموں کی گرم پہاڑیوں کو چھوڑ کر کشمیر کی وادیوں میں سرسبز وشاداب چراگاہوں کی تلاش میں اپنے موشیوں کے سمیت داخل ہوجاتے ہیں۔اگرچہ سال 2014 میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت بر سر اقتدار آنے کے بعد گجروں پر دائیں بازو سے وابستہ لوگوں کے ہاتھوں حملوں اور ہراسانیوں کی شکایات موصول ہوئیں تاہم حالیہ برسوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ گجروں کو اپنے مویشی لے کر وارد وادی ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.