ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
25.3 C
Srinagar

پاناما میں 7.7 شدت کا زلزلہ,متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر، پروازیں معطل

وسطی امریکی ملک پاناما میں سات اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے باعث ملک کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد ملک کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں بھی کئی گھنٹوں کے لیے معطل رہیں۔پاناما کے حکام کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زلزلے کا مرکز صوبہ ہیریرا کے جنوب مشرق میں ایک کم آبادی والے علاقے میں بتایا گیا ہے۔زلزلے کے باعث پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی، تاہم پاناما کینال میں بحری جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہی۔رواں سال پاناما کے پڑوسی ممالک کولمبیا اور وینزویلا میں بھی شدید اور ہلاکت خیز زلزلے آ چکے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img