بدھ, جولائی 22, 2026
18.4 C
Srinagar

اننت ناگ میں فائرنگ کا واقعہ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

اننت ناگ، 22 جولائی: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے لال چوک علاقے میں بدھ کے روز پیش آئے ایک فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ انہیں مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔

جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت عاشق حسین کے طور پر کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کن حالات میں ہوئی، اس کی فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img