جمعرات, جولائی 9, 2026
29.9 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پانتھا چوک یاتری نواس کا دورہ کیا، امرناتھ یاترا انتظامات کا لیا جائزہ

سری نگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سری نگر کے پانتھا چوک یاتری نواس اور یاترا ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کرکے شری امرناتھ جی یاترا پر آنے والے عقیدت مندوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ بھگوان شیو کے تمام عقیدت مندوں کو چوبیس گھنٹے بہتر سہولیات اور نگہداشت فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن سے لے کر قیام اور کھانے پینے تک کسی بھی یاتری کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں یاتریوں کے قیام کو روحانی، آرام دہ اور یادگار بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاکہ تمام عقیدت مند خوشگوار ماحول میں اپنی یاترا مکمل کر سکیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img