ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

سرینگر میونسپل کارپوریشن کی مردم شماری 2027 میں شہریوں سے مکمل تعاون کی اپیل

سرینگر، 14 مئی: سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی ) نے شہر کے تمام رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ مردم شماری 2027 کے عمل میں مکمل تعاون کریں تاکہ درست، شفاف اور جامع اعداد و شمار اکٹھے کیے جا سکیں، جو شہر کی بہتر منصوبہ بندی اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر فضل الحسیب نے اپنے ایک عوامی پیغام میں کہا ہے کہ مردم شماری کے دوران شہریوں کی شرکت انتہائی ضروری ہے، کیونکہ درست معلومات ہی ترقیاتی منصوبہ بندی کی بنیاد بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہری مردم شماری عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ گھروں اور آبادی سے متعلق صحیح معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “سرینگر شہر کے تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مردم شماری 2027 کے آئندہ عمل میں مکمل تعاون کریں تاکہ بہتر منصوبہ بندی اور ترقی کے لیے درست، شفاف اور مؤثر اعداد و شمار حاصل کیے جا سکیں۔”

حکام کے مطابق درست مردم شماری کے اعداد و شمار شہری ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، فلاحی اسکیموں اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img