ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

جموں و کشمیر پولیس اور جموں و کشمیر بینک نے 2023 کے مفاہمتی یادداشت میں تاریخی ضمیمہ پر دستخط کر دیے

 شہداء کے اہل خانہ، خدمات انجام دینے والے اہلکاروں اور ایس پی اوز کے لیے فلاحی اقدامات میں اضافہ

سری نگر،: شہداء کے اہل خانہ، خدمات انجام دینے والے اہلکاروں اور اسپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی اوز) کی فلاح و بہبود کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جموں وکشمیر اور جموں و کشمیر بینک کے درمیان 2023 کے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں ایک اہم اور تاریخی ترمیم (ضمیمہ) پر دستخط کیے گئے۔

اس ترمیم (ضمیمہ) کا مقصد شہداء کے اہل خانہ، حاضر سروس اہلکاروں اور ایس پی اوز کے لیے فلاحی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے، جس میں بہتر انشورنس کوریج، طبی سہولیات اور تعلیمی معاونت شامل ہیں۔

اس دستاویز پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شری نلین پرتاپ اور جموں و کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او شری امتبا چٹرجی نے سینئر پولیس اور بینک حکام کی موجودگی میں دستخط کیے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کے لیے سماجی تحفظ اور ادارہ جاتی معاونت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img