ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

محکمہ صحت میں بھرتی اسکینڈل بے نقاب، ملزم گرفتار

سری نگر، 05 مئی :اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے منگل کے روز محکمہ صحت میں بھرتی سے متعلق ایک بڑے فراڈ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک سینئر اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر جعلی تقرریوں میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

 ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کرائم برانچ جموں و کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ کشمیر نے ایف آئی آر نمبر 19/2017 کے سلسلے میں، جو پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر (اب ای او ڈبلیو کشمیر) میں تعزیراتِ ہند کی دفعات 420، 467، 468 اور 471 کے تحت درج ہے، تلاشی کارروائیاں انجام دیں اور ایک عادی مجرم شہنواز احمد میر کو گرفتار کیا۔ وہ محکمہ صحت میں سینئر اسسٹنٹ ہے اور ٹنکی پورہ، شہید گنج سری نگر کا رہائشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب سے موصولہ اطلاع سے سامنے آیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ بڈگام کے مازہامہ علاقے کے رہائشی بشیر احمد صوفی نے جعلی تبادلہ احکامات اور فرضی لاسٹ پے سرٹیفکیٹ پیش کر کے ہیلتھ ایجوکیٹر کے طور پر دھوکہ دہی سے تقرری حاصل کی۔

بیان کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے غیر قانونی طور پر بلاک شیری بارہمولہ میں ملازمت حاصل کی اور تنخواہ بھی وصول کی، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مزید تحقیقات میں شہنواز احمد میر کے اس نوعیت کے کئی دیگر معاملات میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جن میں سے بعض زیرِ تفتیش ہیں یا ان میں چارج شیٹ پیش کی جا چکی ہے۔ اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img