منگل, ستمبر 1, 2026
27.2 C
Srinagar

سرینگر میں 5 افراد دستی بم اور اسلحہ سمیت گرفتار، مقدمہ درج

سرینگر،: پولیس نے منگل کے روز سرینگر میں پانچ افراد کو دستی بم، اسلحہ اور دیگر قابلِ اعتراض مواد کے ساتھ گرفتار کیا۔

گرفتاریاں پی پی کھنموہ کی پولیس پارٹی نے کھنموہ علاقے کے ناڈ سنگری میں چیکنگ کے دوران عمل میں لائیں۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم، دو میگزین، کچھ گولیاں، پوسٹرز اور چھ موبائل فون برآمد کیے گئے۔

پانتھہ چوک پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے)، بھارتیہ نیایا سنہتا (بی این ایس) اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔(کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img