جمعرات, اپریل ۲, ۲۰۲۶
19.6 C
Srinagar

1979 کا معاہدہ: جموں و کشمیر اور پنجاب، وزیراعلیٰ عمر نے پنجاب کے ہم منصب کو شاہپور کاندی ڈیم منصوبے پر عہد یاد دلانے کا عندیہ دیا

جموں، 2 اپریل: وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ پڑوسی ریاست پنجاب کے اپنے ہم منصب کو شاہپور کڑی ڈیم پراجیکٹ کے سلسلے میں جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی یاد دہانی کرائیں گے۔

قانون ساز اسمبلی میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 1979 میں جموں و کشمیر اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان شاہپور کڑی ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے طے پایا گیا معاہدہ دونوں حکومتوں کے درمیان سوفریئن کمیٹمنٹ ہے۔

انہوں نے کہا، "میں پنجاب کے اپنے ہم منصب سے اس مسئلے کو اپنے سطح پر اٹھاؤں گا، وعدوں کی یاد دہانی کراؤں گا۔ یہ کوئی انفرادی وعدہ نہیں بلکہ جموں و کشمیر اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان ایک سوفریئن وعدہ ہے۔ معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میں انہیں یاد دلاؤں گا اور قائل کروں گا کہ وہ معاہدے پر عمل کریں۔”

Popular Categories

spot_imgspot_img