پیر, مارچ ۳۰, ۲۰۲۶
16.3 C
Srinagar

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی 2018 کے بعد پہلی بار اسمبلی میں نمودار

جموں،: محبوبہ مفتی، جو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ہیں، پیر کے روز قانون ساز اسمبلی کی اسپیکر گیلری میں نظر آئیں۔

 2018 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ان کی حکومت سے حمایت واپس لینے کے بعد یہ اسمبلی میں ان کی پہلی حاضری تھی۔

محبوبہ مفتی کی آمد کے وقت پی ڈی پی کے چاروں ارکان اسمبلی ایوان میں موجود تھے۔یاد رہے کہ محبوبہ مفتی جموںوکشمیر کی پہلی خاتون ہیں ، جو وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img