جمعرات, مارچ ۱۲, ۲۰۲۶
11 C
Srinagar

جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا، معاوضے کی ادائیگی اور بین الاقوامی ضمانتیں ہیں: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پر لکھا کہ ’امریکہ اور اسرائیل کی شروع کردہ اس جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرنا، معاوضے کی ادائیگی اور مستقبل کی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔‘ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران میں پہلے سے زیادہ برا کر سکتے ہیں۔‘

اہم خبروں کا خلاصہ

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے بی بی سی کا لائیو کوریج کا سلسلہ جاری ہے۔خبروں کے سلسلے کو آگے بڑھانے سے پہلے ہم اب تک اہم خبروں کا خلاصہ پیش کر رہے ہیں۔

ایران میں آپریشن تیل کی قیمتیں کم کر دے گا، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے چند ہی گھنٹوں میں ایران کی بحری اور فضائی افواج کو تباہ کر دیا۔ صدر نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا ’ہم جیت گئے۔ پہلے گھنٹے میں سب ختم ہو گیا۔‘

حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کا بیروت میں بڑے پیمانے پر حملے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں حزب اللہ پر بڑے پیمانے پر حملوں کی لہر شروع کر دی ہے۔ فوج نے مزید کہا کہ حزب الہہ کے حملوں کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔

جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا، معاوضے کی ادائیگی اور بین الاقوامی ضمانتیں ہیں: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے میں نے خطے میں ایران کے امن کے عزم کو دہرایا ہے۔انھوں نے ایکس پر لکھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی شروع کردہ اس جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ، ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرنا، معاوضے کی ادائیگی اور مستقبل کی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں ہیں

فضائی دفاعی نظام ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دے رہے ہیں: یو اے ای کی وزارت دفاع

متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام ایران سے آنے والے میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دے رہے ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق، امارات میں سنی جانے والی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائل اور ڈرون کو مار گرانے کی کارروائیوں کی وجہ سے ہیں۔

’ایران میں کارروائی ختم نہیں ہوئی، ہم پہلے سے زیادہ برا کر سکتے ہیں‘: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں نے پوچھا کہ ایران کی جنگ کیسے ختم ہوگی، اس کے بارے میں ان کا جواب تھا:’مزید وہی کچھ، اور دیکھیں گے اس سب کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ہونے والی تیل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آئی ای اے نے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے

نئی سیٹلائٹ تصاویر میں اصفہان کے فوجی اڈے پر طیاروں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق

بی بی سی ویریفائی نے وسطی ایران میں اصفہان شہر کے قریب ایک فوجی اڈے کی کچھ تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لیا ہے اور ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس فوجی اڈے پر کم از کم 13 طیاروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

قطر کا میزائل حملہ ناکام بنانے اور عمان کا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

قطر کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے ’میزائل حملہ‘ ناکام بنا دیا ہے۔ وزارتِ دفاع کا یہ بیان دوحہ میں زوردار آوازیں سنے جانے کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img