بدھ, مارچ ۴, ۲۰۲۶
17.7 C
Srinagar

منوج سنہا اور عمر عبداللہ اور آئی جی کشمیر کی لوگوں کو ہولی پر مبارکباد

سری نگر، : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کو ہولی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

ہولی جس کو ‘رنگوں کے تہوار’ سے بھی یاد کیا جاتا ہے، ہند مت کا ایک مشہور اور قدیم تہوار ہے۔ یہ تہوار محبت، بھائی چارے اور خوشی کا پیغام دیتا ہے۔

منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ہولی کے تہوار کے موقع پر سب کو مبارکباد۔ رنگوں کا تہوار معاشرے میں خوشی اور خوشحالی لائے اور ہمارے شہریوں کے درمیان ہم آہنگی کی روح کو پروان چڑھائے’۔

عمر عبداللہ نے ہولی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی رنگوں کا تہوار ہر گھر میں خوشیاں، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہیںڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے ہولی کے موقع پر لوگوں کو پرتپاک
مبارکباد دی اور دعا کی کہ رنگوں کا تہوار ہر گھر میں خوشیاں، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے’۔

آئی جی پی کشمیر کی لوگوں کو ہولی کی مبارکباد

 انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے منگل کے روز ہولی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لوگوں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رنگوں کا یہ تہوار سب کے لئے امن، خوشحالی، ہم آہنگی اور مسرت کا باعث بنے۔

کشمیر زون پولیس کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ آئی جی کشمیر نے ہولی کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو پرتپاک مبارکباد پیش کی’۔

انہوں نے دعا کی کہ ‘یہ تہوار سب کے لیے امن، خوشحالی، ہم آہنگی اور خوشی کا باعث بنے’۔ہولی جس کو ‘رنگوں کے تہوار’ سے بھی یاد کیا جاتا ہے، ہند مت ایک مشہور اور قدیم تہوار ہے۔ یہ تہوار محبت، بھائی چارے اور خوشی کا پیغام دیتا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img