منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
4.9 C
Srinagar

پاکستان نہ کبھی میدان جنگ میں اور نہ ہی میدان کھیل میں جیتا ہے: سنیل شرما

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ کبھی میدان کھیل میں اور نہ ہی میدان جنگ میں ہندوستان سے جیت سکا ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ یو ٹرن لے رہا ہے۔

موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘پاکستان نہ کبھی کھیل کے میدان میں اور نہ جنگ کے میدان میں ہم سے جیتا ہے، اب وہ یو ٹرن نہیں لے گا تو اور کیا کرے گا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘پاکستان کو پتہ ہے کہ ان کو میچ ہارنا ہے، 1975 سے کبھی بھی ورلڈ کپ میں ہم سے نہیں جیتا ہے اس لئے یو ٹرن لے رہا ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img