جمعہ, جون ۶, ۲۰۲۵
29 C
Srinagar

انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے پر تین سرکاری ملازمین بر طرف

سری نگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز تین سرکاری ملازمین کو انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے پر بر طرف کر دیا۔اس کے ساتھ بر طرف کئے گئے سرکاری ملازموں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی۔برطرف شدہ ملازمین میں پولیس کانسٹیبل ملک اشفاق نصیر، سرکاری ٹیچر اعجاز احمد اور گورنمنٹ میڈکل کالج سری نگر میں جونیئر اسسٹنٹ وسیم احمد خان شامل ہے۔ یہ تینوں اس وقت جیلوں میں بند ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی آئین کے دفعہ311 (2) (C) کے تحت انجام دی گئی جوحکومت کو کوئی وضاحت طلب کیے بغیر یا انکوائری کیے بغیر ملازمین کو برخاست کرنے کا اختیار دیتا ہے۔انہوں نے کہا: ‘یہ تینوں مبینہ طور پر ملی ٹنٹ تنظیموں کے لئے کام کرتے تھے اور ملی ٹنٹوں کو سیکورٹی فورسز اور عام لوگوں پر حملے کرنے میں مدد کرتے تھے’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img