سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریاست کے یوم تاسیس پر تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے دعا کی کہ یہ ریاست ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہے۔واضح رہے کہ 2 جون 2014 کو پارلیمنٹ میں آندھرا پردیش کی تنظیم نو کے بل کی منظوری کے بعد ریاست آندھرا پردیش سے تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا۔
منوج سنہا نے اس موقع کی مناسبت سے تلنگانہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں ریاست کے یوم تاسیس پر تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے دعا کی کہ یہ ریاست ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہے۔ان کا کہنا تھا: ‘میں اس ریاست کے تمام شہریوں کے لیے امن، خوشحالی اور بھلائی کی خواہش کرتا ہوں’۔