جمعرات, مئی ۲۲, ۲۰۲۵
25 C
Srinagar

عمر عبداللہ کی کئی ارکان اسمبلی کے ساتھ ملاقات

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کئی ارکان اسمبلی کے ساتھ ملاقات کی اور اس دوران ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔

وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ تمام جائز خدشات اور ترقیاتی ترجیحات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج کئی معزز ارکان اسمبلی سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی جنہوں نے اپنے حلقوں سے متعلق اہم مسائل کو اجاگر کیا’۔

انہوں نے کہا: میں نے انہیں یقین دلایا کہ تمام حقیقی خدشات اور ترقیاتی ترجیحات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img