پیر, جون ۹, ۲۰۲۵
29.1 C
Srinagar

سوپور میں تین منشیات فروش نشہ آور ادویات سمیت گرفتار: پولیس

سری نگر:منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے سوپور میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیا برآمد کی ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس ڈی پی او سوپور کی نگرانی میں پولیس نے کرانکشون کالونی میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے 288 نشہ آور کیپسول برآمد کیے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تین افراد — مشتاق احمد لون ولد غلام حسن لون ساکن رگہ بوگ سوپور، وسیم احمد راتھر ولد بشیر احمد راتھر ساکن کرانکشون کالونی سوپور اور یاور احمد لون ولد عبدالمجید لون ساکن وگہ بوگ سوپور — کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔

موصوف ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 47 کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

دریں اثنا، پولیس نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت مطلع کریں، تاکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img