پیر, جون ۹, ۲۰۲۵
17.2 C
Srinagar

سری نگر میں سال رواں کے دوران اب تک 25 منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج: پولیس

سری نگر: منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں سال رواں کے دوران اب تک 25 منشیات فروشوں کے خلاف پریوینشن آف ایلسیٹ ٹریفک ان نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹنس ایکٹ (پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس) کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سری نگر میں مزید 2 بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کرکے کوٹ بلوال اور بھدرواہ جیلوں میں بند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ماہ جنوری سے لے کر اب تک اس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے والے منشیات فروشوں کی تعداد 25 ہوگئی
۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ سری نگر پولیس نے مزید دو منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر پولیس کے تیار کردہ ڈوزیئر کی بنیاد پر صوبائی کمشنر کشمیر سے باقاعدہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے گئے ہیں۔
ان منشیات فروشوں کی شناخت عادل حمید ولد عبدالحمید شیخ سکان آلوچی باغ اور ظہور احمد خان ولد غلام محمد خان ساکن زکورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان منشیات فروشوں کو کوٹ بلوال اور ضلع جیل بھدرواہ میں بند رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منشیات فروش خطرناک پیمانے پر سری نگر کے نوجوانوں میں منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں اور اس کے علاوہ وہ سری نگر کے مختلف تھانوں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے کئی مقدمات میں بھی ملوث تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود انہوں نے عدالتوں سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد بھی اپنی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھیں اور اپنے غیر قانونی منشیات کے نیٹ ورک کے ذریعے وادی بالخصوص سری نگر کے نوجوانوں میں ڈھٹائی سے منشیات کو فروغ دے رہے تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت ان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img