جمعرات, جولائی 30, 2026
32.8 C
Srinagar

منوج کمار کے انتقال پرمودی کا اظہار غم

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے فلم پروڈیوسر اور اداکار منوج کمار کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر مودی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں منوج کمار کے ساتھ لی گئی پرانی تصویریں شیئر کیں۔

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ عظیم اداکار اور فلمساز منوج کمار جی کے انتقال سے بہت غمزدہ ہیں۔ وہ ہندوستانی سنیما کے آئیکون تھے۔ انہیں اپنے حب الوطنی کے جذبے کے لیے خاص طور پر یاد کیا جاتا تھا۔ حب الوطنی ان کی فلموں میں بھی جھلکتی تھی۔ منوج جی کے کاموں نے قومی فخر کا احساس بیدار کیا ہے اوروہ نسلوں کو ترغیب دیتے رہیں گے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہے۔ اوم شانتی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img