سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 5 مسافر زخمی ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں میر بازار کے نزدیک جمعہ کی صبح ایک ٹاٹا موبائل گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا۔زخمیوں کی شناخت نصرت جان زوجہ محمد جبار، سیرت جان دختر محمد جبار، عزرار ولد محمد جبار، سجاد احمد ولد منظور احمد اور ابرار احمد ولد محمد خالق ساکنان بکروال چک منزموہ کے طور پر ہوئی ہے۔