جمعہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

جموں میں ڈکیتی، نامعلوم افراد ڈیڑھ کلو سونا چراکر فرار

جموں:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی جموں کے گریٹر کلاش علاقے میں نامعلوم افراد سونا ر کی دکان سے ڈیڑھ کلو سونا چراکر فرا رہوئے۔
چوری کی اس انوکھی واردات کے خلاف تاجروں نے سڑک پر دھرنا دیا ۔
ایس پی جموں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ بہت جلد ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کی صبح جموں کے گریٹر کلاش علاقے میں قائم ایک سونار کی دکان میں ہیلمٹ پہنے دو نوجوان گھس آئے اور وہاں ڈیڑھ کلو سونا چرار کر راہ فرار اختیار کر گئے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اب جموں میں دن دہاڑے ہتھیاروں سے لیس غنڈے اور جرائم پیشہ افراد دکانوں کو لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جموں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔
دریں اثنا دکانداروں اور تاجروں نے چوری کی اس واردات کے خلاف دھرنا دیا جس وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی۔
ایس پی سٹی جائے موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ بہت جلد ملوثین کو دھر دبوچا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلمٹ پہننے دو افراد دکان میں ڈکیتی کی واردات کو انجام دے کر فرار ہوئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img