سری نگر، : فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد کیا گیا۔
فوج کی چنار کور نے بدھ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ ان پٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے کپوارہ کے امروہی ٹنگڈار علاقے میں تلاشی آپریشن شرورع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران 4 پستول،6 پستول میگزین، تقریباً چار کلو منشیات اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔