سری نگر:وادی کشمیر میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشمیر میں دوپہر ایک بجکر 35منٹ پر زلزلہ آیا۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت3.7 ریکارڈ ہوئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی10 کلو میٹر تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز سری نگر تھا۔
دریں اثنا زلزلے کے جھٹکے سری نگر اور وادی کے کچھ دوسرے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔