منگل, ستمبر 1, 2026
27.2 C
Srinagar

انسانی حقوق کونسل کے لیے 18 نئے رکن ممالک کا انتخاب

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 47 رکنی انسانی حقوق کونسل کے لیے 2025-2027 کی مدت کار کے لیے 18 نئے رکن ممالک کا انتخاب کیا ہے۔


اقوام متحدہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ 18 ممالک میں بینن، بولیویا، کولمبیا، قبرص، چیکیا، کانگو، ایتھوپیا، گیمبیا، آئس لینڈ، کینیا، مارشل آئی لینڈ، میکسیکو، شمالی مقدونیہ، قطر، جمہوریہ کوریا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور تھائی لینڈ شامل ہیں، جنہیں ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیاگیا ہے۔ ان تمام ممالک کو یکم جنوری 2025 سے تین برسوں کی مدت کار کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور یہ ان ممبر ممالک کی جگہ لیں گے جن کی میعاد 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ہے۔

اس کے علاوہ ، تمام سبکدوش ہونے والے رکن ممالک ارجنٹائن، بینن، کیمرون، اریٹیریا، فن لینڈ، گیمبیا، ہونڈوراس، ہندوستان، قازقستان، لتھوانیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مونٹی نیگرو، پیراگوئے، قطر، صومالیہ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ فوری طور پر دوبارہ انتخاب کے لئے اہل ہیں۔ ان ممالک کے علاوہ جنہوں نے لگاتار دو مدت کار مکمل کئے ہیں، اس میں ارجنٹینا، کیمرون، اریٹیریا، ہندوستان اور صومالیہ شامل ہیں۔

بیان کے مطابق البانیہ، الجزائر، بنگلہ دیش، بیلجیم، برازیل، بلغاریہ، برونڈی، چلی، چین، کوسٹا ریکا، کوٹ ڈی آئیور، کیوبا، ڈومینیکن ریپبلک، فرانس، جارجیا، جرمنی، گھانا، انڈونیشیا، جاپان، کویت، کرغزستان، ملاوی، مالدیپ، مراکش، ہالینڈ، رومانیہ، جنوبی افریقہ، سوڈان اور ویتنام کونسل کے رکن رہیں گے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img